کھانے کی ہوم ڈیلیوری پر بھی پابندی عائد

438

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کھانے کی ہوم ڈیلیوری، پارسل سمیت گاڑی میں 10 لیٹر سے زائد پیٹرول ڈلوانے پربھی پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کریانہ اسٹورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،دکاندار سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خورونوش فروخت کریں۔

کمشنر کراچی کے مطابق کھانے کی ہوم ڈلیوری اور پارسل پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ تمام ریسٹورنٹس کے کچن بھی بند رہیں گے۔ گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی۔

افتخار شلوانی نے کہا کہ  بسیں، آن لائن ٹیکسی سروسز، بس سروس اور رکشے وغیرہ کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فارم ہاوسز اور گھروں میں تقریبات پر پابندی ہو گی جبکہ پیٹرول پمپس پر کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق اشیائے خورونوش کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہوگااورمیڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ لازمی سروسز والے افراد کو پابندیوں میں نرمی ہوگی۔