کوروناوائرس سے کیسے بچیں؟

628

کورونا وائرس نیا وائرس ہے.جس نے پوری دنیا میں انسانی جانوں کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے اس  وائرس کی ہولناکی  آسانی سے منتقلی ہے.اس وائرس کی اب تک ویکسین دریافت نہیں ہو سکی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کر ہے ہم اس جان لیوا وائرس سے بچ سکتے ہیں.

اختیاطی تدابیر:

1) اپنے ہاتھوں کو صابن کے ساتھ باقاعدگی سے روزانہ دھوئیں اور الکوہل پیڈزیا ہینڈ سینی ٹائزر کو بھی اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے میں روز مرہ کے استعمال میں لائیں۔

2) اپنے ارد گرد کے لوگوں سے کم از کم فٹ کا فاصلہ رکھیں بالخصوص جن کو کھانسی یا چھینک آرہی ہو۔

3) غیر ضروری طور پر اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں۔

4) جب بھی چھینک یا کھانسی آئے تو اپنی کہنی والی جگہ اپنے منہ کے پاس لے جاکر کھانسیں یا چھینکیں یا پھر ٹشو کو ایک باراستعمال کریں اور پھر اسے کوڑے دان میں ڈال دیں۔

5) اگر آپ کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری آنا شروع ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

اگر آپ پچھلے 14 دنوں کے دوران ایسے خطے سے آئے ہیں جہاں کوروناوائرس پھیل رہا ہے :

1) اوپر دی گئی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

2) اگر آپ کی طبیعت ناساز حتیٰ کہ معمولی سردرد اور نزلہ بھی ہو تو اپنے گھرپر رہیں اور دوسروں سے میل ملاپ رکھنے میں اجتناب کریں۔

3) اگر آپ کو بخار کھانسی اور سانس میں دشواری پیش آتی ہے تو اپنے ڈاکٹر کو اطلاع دیں اور اسے اپنے حال ہی میں متاثرہ جگہ سے واپس لوٹنے سے آگاہ کریں.