پنجاب حکومت کو اقدامات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،عظمی بخاری

270

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو اقدامات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق  ایک قومی پالیسی تشکیل دی جائے، چین میں جب کیسز آرہے تھے تو پنجاب حکومت کو ٹیسٹنگ کٹس منگوانی چاہیے تھیں۔ پنجاب حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کے لیے بہت وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلے سب سے  مشاورت کے بعد کیے، پنجاب حکومت کو اقدامات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کی ضرورت  ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کےبارے میں کہا کہ شہباز شریف کو نواز شریف کے کے آپریشن کے بعد آنا تھا، شہباز شریف کورونا وائرس سے متعلق اپنے لائحہ عمل سے قوم کو کل آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ خطرناک جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 14 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔