ریاض:سعودی عرب نے جان لیوا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر 21 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے جان لیوا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے 21 روز کے لیے شام 7 سے صبح 6 تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
#BREAKING: #SaudiArabia’s King Salman orders curfew from 7 pm to 6 am for a period of 21 days, to limit the spread of #coronavirus in the Kingdom. pic.twitter.com/gl4wHxvbJv
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) March 22, 2020
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے ان کو کرفیو کے وقت اپنے گھر پر رہنے کو کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز 119 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 511 ہوگئی ہے۔
سعودی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسیز،ٹیکسیاں اور لوکل بسیں پابندی پر عمل کریں خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنے پڑے گا۔