کورونا سے نمٹنے کیلیے الخدمت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،ڈپٹی کمشنر

205

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر سیف الرحمان کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑوسے ملاقات۔ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا۔ الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کو قبول کرتے ہوئے مزید تعاون کی درخواست بھی کی۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر سیف الرحمان نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑوکو بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن ایمبولینس گاڑیاں،ہسپتال اور دیگر طبی ادارے اور تربیت یافتہ رضاکاروں کی خدمات بھی حکومت کو غیر مشروط طور پر پیش کر دی ہیں اب تک دنیا بھر میں کوروانا وائرس وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ا لخدمت ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی نگرانی کرے گی۔ جبکہ اس سلسلے میں الخدمت رضا کاروںکوباقاعدہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلائیں۔ اس موقع فوکل پرسن کرونا کنٹرول، الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے نائب صدر محمد سلیم خان، طحہٰ رفیق بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر ہیلتھ نے الخدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے مسلسل رابطہ رکھنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اپنی رفاہی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کو عالمی وبا ’’کورونا‘‘ کے خلاف متحرک کردیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پورے ملک کے الخدمت اسپتالوں, ایمبولینس, رضاکار اور وسائل کی حکومت کو پیشکش کررکھی ہے۔