چین کے بعد امریکہ کوروناوائرس کا مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

208

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ چین سے پھیلنے والی وبا کوروناوائرس کا مرکز امریکہ بن سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کیسز کے حوالے سے امریکہ کی موجودہ صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے امریکہ چین کے بعد کوروناوائرس کا مرکز بن سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ بہت جلد یورپ میں پھوٹنے والی وبا کے مثل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک 46,000 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 20,000 کیسزصرف نیو یارک میں ہیں جبکہ ہلاک ہونے افراد کی تعداد 530 ہے۔