لاہور: چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی جائیں۔
چودھری پرویزالہٰی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے رابطہ کیا اور کہا کہ دفترخارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرگرم کردار ادا کرے اور امریکا میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی جائیں۔
پرویزالہٰی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے، امریکا میں بھی کورونا کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی ہورہی ہے، دفترخارجہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرے۔