کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

147

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔

حکومت سندھ کی جانب سے کل سے صوبہ بھر میں لاک ڈائون جاری ہے عوام کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی پر سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 15 دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔