لاہور: قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق

354

لاہور: کیمپ جیل کے ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

جیل سپرنٹنڈ اسد وڑائچ کا کہنا ہے کہ قیدی گزشتہ ماہ اٹلی سے واپس آیا جس کے پاس منشیات برآمد ہوئی تھیں،منشیات برآمدگی پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل منتقل کردیا تھا۔

جیل سپرنٹنڈ کے مطابق قیدی نے 18 مارچ کو بخار کی شکایت کی تھی جس کے بعد قیدی کا ٹیسٹ کروایا گیا،ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد قیدی میں وائرس کی تصدیق  ہونے کے باعث جیل انتظامیہ نے قیدی کو جیل سے باہر قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔