مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم یکجا ہے ، اکرم خان درانی

120

بنوں(ان لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قوم احتیاطی تدابیر اپنائیں مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم یکجا ہے، جمعیت علما اسلام نے چاروں صوبوں کی سطح پر حکومت کو 50 ہزار سے زاید اپنے رضا کاروں کی خدمات حوالے کردی ہیں جوکہ حکومت اور انتظامیہ کی مکمل معاونت کرے گی، اس کے ساتھ لاک ڈائون سے متاثرہ مزدوروں کے لیے بھی پیکج ترتیب دیا گیا ہے جوکہ حلقوں کی سطح پر پارٹی امرا کے ذریعے تقسیم کی جائیگی ،پورے ملک میں لاک ڈائون اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے، جس پر ملک کی ڈاکٹرز برادری خراج تحسین کی مستحق ہے، حکومت ڈاکٹرز کا تحفظ یقینی بناکر تمام سامان مہیا کرے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میوہ خیل ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے زاہد درانی،سابق ایم پی اے اعظم خان درانی، جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان ، سا بق تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان ،ملک حیات اللہ بھرت ،ملک اکرام اللہ خان ،ملک فرختیار خان ہاتھی خیل، مشرف خان کچوزئی سمیت دیگر پارٹی رہنما اور مشران بھی موجود تھے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ پوری قوم اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے اس ضمن میں ہمیں اپنی تمام تر اختلافات سے بلاتر ہوکر یکجا ہونا ہوگا کیونکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اس کے تدارک کے لیے حکومت کے بتائے ہوئے احتیاط کا راستہ اپنا نا ہوگا تب ہی ہم اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں ۔