کورونا وائرس، امام کعبہ کی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

54

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے اور درود شریف پڑھنے کی ہدایت کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ
قاضی القضاء فلسطین کی بھی شہریوں کو گھر پر رہنے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔امام کعبہ نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں جبکہ ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔ قاضی القضاء فلسطین اور امام کعبہ نے دنیا کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی۔علمائے کرام نے کہا کہ کہ ایک شخص کی زندگی بچانے کا مطلب پوری انسانیت کو بچانا ہے۔ امت مسلمہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔علمائے کرام نے لوگوں کو ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔