کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال2020-21کے لئے روزنامہ نئی بات کے چیف رپورٹر و سینئر صحافی ریا ض احمد ساگرصدر اور نیو ٹی وی کے محمد عارف خان بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سیف اللہ خان کے اعلان کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
نائب صدر کی دو نشتوں پر محمد رضوان بھٹی (بزنس ریکارڈر) اور شمس کیریو (دنیا اخبار)، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر کفیل الدین فیضان (دنیا اخبار) اوروقار بھٹی (دی نیوز)، خازن کی نشست پر وکیل الرحمن (روزنامہ 92) اورسیکرٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری (روزنامہ جسارت) بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ میڈیا بحران میں کے یو جے کی نو منتخب مجلس عاملہ اپنی صلاحییتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔