پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں محض چند روپے کی کمی ناکافی ہے

120

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر،جنرل سیکرٹری راشدمحمود، نائب صدورمحمدآصف عطا،مسلم توقیر ،فاروق باجوہ،سلیم انصاری اسامہ نذیر ، فیصل خلیجی،عثمان گیلانی، اطہر عظیم،سلطان ڈوگراوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں محض چند روپوں کی کمی ناکافی ہے،کم از کم 50روپے کی کمی کی جائے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں غیر معمولی کمی اور موجودہ ہنگامی حالات میں عوام توقع رکھتے تھے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خاطر خواہ کم ہوں گی لیکن حکومتی فیصلے سے عوام مایوس ہیں۔ چودھری عمرفاروق گجرنے کہاکہ ایمرجنسی حالات میں مارچ اور اپریل کے بجلی اور گیس کے بلز سمیت انڈسٹریز کے اضافی بجلی چارجز والے بجلی کے بل موخر نہیں ختم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اسی لیے حکمرانوں کو چاہیے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 50روپے کمی کی جائے تاکہ شہریوں کو کچھ نہ کچھ ریلیف حاصل ہوسکے۔جماعت اسلامی شہر میں اس وقت جماعت اسلامی اور الخدمت کے شہرکے مختلف مقامات پر شہریوں کو اجناس اور راشن تقسیم کررہی ہے