کوئٹہ کو مکمل لاک ڈائون کردیا بلوچستان حکومت

82

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کو مکمل لاک ڈائون کردیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا ہے اور اب سے کوئی بھی شخص نہ کوئٹہ سے باہر جاسکے گا نہ اندر آسکے گا۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کو لاک ڈاؤن کرنے کا اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ وائرس شہر سے باہر نہ جاسکے۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں تفتان سے آنے والے کورونا سے متاثرہ لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اس لیے شہر کو بند کیا جارہا ہے تاکہ کورونا کو ئٹہ سے باہر نہ پھیلے۔خیال رہے کہ آج بھی تفتان سے مزید 113زائرین کو قرنطینہ کیمپ کوئٹہ منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو تفتان میں 14روزہ قرنطینہ مدت پوری کرنے والے 133زائرین کو 6بسوں اور ایک گاڑی کے ذریعے کے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں مزید قرنطینہ میں رکھا جائیگا کوئٹہ میں زائر ین کے کورونا وائرس تشخیص ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔