پختونخوا: حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر سزائوں کی پالیسی جاری

97

پشاور(آن لائن )خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے روکنے کے لیے دکانوں کو بند نہ کرنے او رحکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سزائوں کی پالیسی جاری کردی ہے محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی یا صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزا ہوگی۔ جبکہ جرمانے میں اضافہ و قید 2 سال تک بڑھائی جاسکے گی۔ محکمہ ریلیف کے مطابق این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 سیکشن 33 کے تحت کار سرکار میں مداخلت پر افسران کو کارروائی کا اختیار ہے اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جہاں ضروری سمجھیں نوٹس جاری کیے جائیں۔