کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا 30 رواں، امریکا کا تیسرا نمبر

555

(رپورٹ محمد انور) پاکستان میں کورونا وائرس سے نقصانات کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں الحمدللہ کم ہے  جبکہ  صورتحال بہت تیزی سے بہتر ہورہی ہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او ،کے ” ورلڈ میٹر ” کے 26 مارچ دوپہر 2 بجکر 26 منٹ کے اعداد  و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 196 ممالک اس وائرس کی لپٹ میں ہیں اور کل وائرس کیسز کی تعداد چار لاکھ 91 ہزار  775  ہے ۔ جبکہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 174 ہے ۔

جو افراد مکمل صحت مند ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں ان کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 60 ہے ۔ یہ پوری دنیا کے فیگر ہیں ۔

وائرس سے چین میں 81 ہزار 352 ہے ۔ چین میں اب تک 3291 ہلاک ہوچکے ہیں اٹلی یا اٹالی  میں 74 ہزار 386 کیسز اب بھی ہیں ۔یہاں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 7503 ہے جبکہ دنیا کی سب بڑی سپر پاور کہلوانے والے ملک امریکا میں اس وائرس کا  شکار ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد  7584 ہے جبکہ امریکا میں اب اس اس وائرس سے جاں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 37 ہے ۔

وائرس سے متاثرہ ممالک میں الحمد للہ پاکستان کا نمبر اب تک 30 واں ہے ۔ یہاں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی ایک ہزار 130 ہے جبکہ آج 67 نئے کیسز سامنے ائے ہیں ۔ لوگ اگر احتیاط  سے کام لیں گے ۔ نماز کی پابندی کریں گے اور روزہ رکھ سکتے ہیں تو روزہ رکھیں گے اور اللہ سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے کا عہد کریں تو یقینا کرونا بھی ڈر کر دور ہوجائے گا ۔ مگر آپ کو ڈرنا بلکہ اس سے لڑنا ہے لڑنے کے لیے بھی صرف احتیاط کرنی ہے ۔