مقبوضہ کشمیر :طبی سہولیات کی قلت کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

67

سری نگر(آن لائن) دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 234ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈائون رہا اور کورونا وائرس کی روک تھام اور ادویات کی شدید قلت ہے ۔ کورونا وائر س سے65 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس سے متاثرہ مریض سرینگر اسپتال میں زیرعلا ج تھا جس کو شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کے امراض لاحق تھے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 ہو چکی ہے۔