پشاورمیں زہریلی شراب پینے سے 4 افرادہلاک ہو گئے

180

پشاور (اے پی پی) پشاورمیں زہریلی شراب پینے سے 4 افرادجان کی بازی ہارگئے، بتایاجاتاہے کہ گھر میں نجی محفل سجائی گئی تھی جس میں شراب میں اسپرٹ کااستعمال بھی کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود امامیہ کالونی میں بدھ کی رات شب اسلم ولد درے خان کے گھر میں نجیمحفل میں سجائی گئی تھی جہاں نشہ کے طور پر اسپرٹ استعمال کی گئی ہے جس کی وجہ سے 5 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے شوکت اور شہزاد گزشتہ شب جبکہ اسلم اور ریاض کی گزشتہ صبح موت واقع ہو گئی جبکہ ایک شخص ملک یوسف اسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے جبکہ جائے وقوع سے اسپرٹ کے نمونے، خالی بوتل و دیگر اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں ۔