چینی ماہرین کا ہیپاٹائٹس سی کی دوائی سے کورونا کے علاج کا دعوی

476

بیجنگ: چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی  ٹیم نے ہیپاٹائتس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کو کورونا وائرس کے مریضوں کو صحت یاب کرنے میں معاون قرار دے دی ہے۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے 198 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ماہرین اس عالمگیر وبا کی ویکسین بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 11 مریضوں کو  ہیپاٹائٹس سی کی گونوو دوائی کو ایچ آئی وی کے ساتھ استعمال ہونے والی ایک دوائی کے ساتھ ملا کر دی گئی جس کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ دوائی نے مضر اثرات پیدا نہیں کیے،جسے محفوظ قرار دے کر ماہرین کو ایک امید کی کرن نظر آئی۔

خیال رہے کہ  جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے 198 ممالک میں 5 لاکھ 32 ہزار 224 افراد متاثر، 24 ہزار 87 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 24 ہزار326 افرادصحت ہوچکے ہیں۔