کراچی: احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے۔VSRP: No data available
تفصیلات کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیر قانونی تقرری کا ریفرنس دائر کیا ہے۔
نیب نے سابق ایم ڈی پہ ایس او عمران الحق شیخ اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا ہے جس پر احتساب عدالت نے خاقان عباسی اور ارشد مرزا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں جبکہ عمران الحق کو نوٹس جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ خاقان عباسی کو 25 فروری کو ایل این جی کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔