کورونا کاعلاج ڈھونڈا جارہا ہے اس وقت احتیاط ضروری ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی

445

ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈ رہی ہے، ہمیں اس وقت کورونا سے بچنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اس وقت خطرناک مرض سے مقابلہ کر رہے ہیں ہم اپنی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت سے بھی تعاون حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرادیب رضوی نے کہا کہ کورونا کا علاج کرنے والےڈاکٹرزاور اسٹاف کیلئے حفاظتی کٹس لازمی ہیں،کورونا کےمقابلے میں پوری قوم میں ایک شمع جلنی چاہیےتھی جو نظر نہیں آئی،اس وقت کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ کورونا وائرس ہوا میں نہیں پھیلتا ،چھونے سے پھیلتا ہے،کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ضروری ہے گھروں میں رہیں، ہاتھ ملانے سے گریز کریں ،فاصلہ رکھیں ،صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر علی رضا نے کہا کہ کورونا سے متعلق ابھی یہ کہنا کتنا خطرناک ہے قبل از وقت ہےاگر بزرگ افراد میں کھانسی اور تیز بخار ہو تو ان کے ٹیسٹ کریں جب کہ بخار اور کھانسی کی شدت زیادہ ہو،سانس پھولے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔