انڈونیشیا میں آتش فشاںسے کئی کلومیٹر تک راکھ بکھر گئی

117

جکارتا (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں متحرک ہونے سے دور دور تک راکھ بکھر گئی۔خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا کے قریب واقع ماؤنٹ میراپی آتش فشاں نے جمعہ کے روز راکھ اگلنا شروع کی۔ آتش فشاں پھٹنے سے راکھ 5 ہزار میٹر یعنی 16 ہزار فٹ تک فضا میں بلند ہوئی اور اس نے کئی کلومیٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے بعد حکام نے کسی قسم کا انتباہ جاری نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ اس ماہ کے دوران ماؤنٹ میراپی سے دوسری بار راکھ کا اخراج ہوا ہے۔