ایران کی سابق ایف بی آئی ایجنٹ  کی زیرحراست ہلاکت کی تردید

99

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے دوران حراست ہلاک ہونے کی تردید کردی۔ تہران حکام کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنٹ برسوں قبل ملک چھوڑ چکا ہے اور اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ لیونسن ایران چھوڑ کر نامعلوم منزل کے لیے روانہ ہوگیا تھا۔ ادھرلیونسن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ 2007 ء میں ایران کے جزیرے کیش سے لاپتا ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز لیونسن کے اہل خانہ نے اس کی موت کی خبر دی تھی۔