پشاور (اے پی پی) مردان میں کورونا کا بڑا وار، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کو شکارکرلیا،دودن پہلے کیے گئے ٹیسٹ کانتیجہ مثبت نکلا،صوبائی اسمبلی کاگھرقرنطینہ قرار،عبدالسلام آفریدی نے وڈیو بیان میں خدمت جاری رکھنے کاعزم ظاہرکیا۔ واضح رہے کہ عبدالسلام آفریدی لاک ڈاؤن کے بعد مسلسل اپنے حلقہ نیابت کے یونین کونسل منگاہ کے عوام سے رابطے میں تھے ،انہوں نے ایک بڑا فوڈ پیکج بھی تقسیم کیاتھا۔ عبدالسلام آفریدی نے وڈیو پیغام میں کہا کہ کوروناٹیسٹ مثبت آنے سے مجھے کوئی پریشانی وندامت نہیں اور یہ کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔