پشاور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار میں کورونا کی تصدیق

77

؎پشاور ( آن لائن )خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر متعین ایف آئی اے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام نے باچا خان ایئر پورٹ پر ڈیوٹی پر مامور ایف آئی اے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کورونا سے متاثرہ
ایف آئی اے اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والے معتمر کو اٹینڈ کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر ایف آئی اے کے مزید 14 اہلکاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔