کوئٹہ‘لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر والدین کی گرفتاری کا فیصلہ

78

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان میں چوتھے روز بھی لاک ڈائون رہا‘ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق نوجوانوں اور بچوں نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کی تو والدین کو گرفتار کیا جائے گا‘محکمہ داخلہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو گھروں میں رکھیں اور غیر ضروری نکلنے سے روکیں۔ محکمہ داخلہ کے احکامات پر صوبے بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات محدود رہے ‘ مساجد کے باہر پولیس اور لیویز فورس کی بھاری نفری تعینات رہی‘ 78 قیدیوں کو 2 ماہ کی رہائی بھی دے دی گئی۔ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اب تک دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 2500 دکانیں سیل اور 300 افراد کو گرفتار کر چکی ہے تاہم اشیا خورونوش کی ترسیل کے لیے اضلاع کے درمیانٹرانسپورٹ سروس جاری ہے۔ دوسری جانب پاک ایران سرحد 34 ویں روز اور پاک افغان سرحد چمن 26 ویں روز بھی بند رہی‘ بلوچستان میں اب تک کورنا وائرس کے 132 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 388 افراد قرنطینہ کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔