مقبوضہ کشمیر ، شیر خوار بچہ اور 8 سالہ لڑکا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

96

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ایک شیر خوار بچہ اور آٹھ سالہ لڑکا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ جس کے بعد وادی میں مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد14ہو گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر کا ایک رہائشی خاندان جو کہ سعودی عرب سے عمرہ کرنے کے بعد کچھ دن پہلے واپس گھر آیا تھا۔ اس خاندان کا ایک شیر خوار بچہ اور آٹھ سالہ لڑکا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ کورونا سے متاثرہ دونوں بچوں کو سرینگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔