پشاور: شدید بارش سے چھت گر گئی‘ تین بچوں سمیت4جاں بحق

128

پشاور (اے پی پی)حالیہ بارشوں کی وجہ سے سخاکوٹ آراء خان ڈھیرئی میں کچے کمرے کی چھت گرگئی، واقعے میں ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی ، غریب شخص غنی الرحمان کے کمرے کی چھت بارش کی وجہ سے گزشتہ آدھی رات کو اچانک منہدم ہو گئی جس میں غنی الرحمن کی اہلیہ 2 کم سن بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے ۔