کوروناوائرس: لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر 1100 افراد گرفتار

134

ملیشیا: کوروناوائرس وبا کے دوران ملک میں جاری لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر 1100 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملیشیا کی پولیس نے 1100 افراد کو لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

ملیشیا کے وزیر دفاع اسماعیل صابری یعقوب نے کہا کہ 828 افراد کو اتوار کے دن گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل پولیس نے 300 افراد کو فٹ بال اور جوگنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

اسماعیل صابری نے مزید کہا کہ تمام سپر مارکٹس اور دکانوں کے اوقات صبح 8 بجے سے رات 8 بجے کردئیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملیشیا میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 2700 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 39 ہے