پشین، غیر قانونی شکار پر لیویز نے تین افراد کو گرفتار کرلیا

134

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع پشین میں غیر قانونی شکار پر لیویز نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ کے مطابق کارروائی بند خوشدل خان کے مقام پر کی گئی جہاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کھیلنے پر تین افراد سمیع اللہ، نجیب اللہ اور مطیع اللہ کو اسلحہ و کارتوس سمیت گرفتار کرکے لیویز نے ان کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ ملزمان کا ایک ساتھی مولوی واسع فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نایاب اور قیمتی پرندوں کی نسل کشی کرنے والے افراد ناقابل معافی ہیں۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کا چالان بنا کر عدالت میں پیش کیا جائیگا۔