کوئٹہ، سریاب روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق

91

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ پنجگور میں ڈکیتی کی واردات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص خدائے دوست جاں بحق، اس کا بھائی عبدالباسط زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔