کورونا : دنیا بھر میں 7 لاکھ متاثر ،ڈیڑھ لاکھ صحت یاب ،33 ہزار سے زاید اموات ، امریکا میں صورتحال مزید خراب

92

 

واشنگٹن/روم / میڈرڈ / پیرس / لندن/ تہران / بیجنگ/ انقرہ/نئی دہلی(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائر س سے دنیا بھرمیں 7 لاکھ افرادمتاثر‘ ڈیڑھ لاکھ صحت یاب‘ 33ہزار سے زاید اموات، امریکا میں صورتحال مزید خراب، بر طاینہ میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی۔تفصیلات کے مطابق199ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 لاکھ 11 ہزار تک پہنچ گئی ہے ، ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار560 جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ51ہزار ہو گئی ہے ۔ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائر س نے اٹلی کے بعداب امر یکا کو اپنا مر کز بنا لیا ہے ۔کوروناوائرس نیویارک ،نیوجرسی کے بعد دیگر ر یاستوں میں پھیل رہا ہے،دنیا کے طاقت ور ترین ملک امر یکا نے کورونا وائر س کے آ گے گٹھنے ٹیک دیے ہیں۔عالمی سطح کی میڈ یا ر پورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شب تک امریکا میںایک لاکھ37ہزار افرد کورونا وائر س کے شکار ہو چکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد ڈھائی ہزار تک ہو گئی ہے۔برطانیہ میں 19 ہزار
500 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ر یکارڈ کیا جا ر ہا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1228 سے زاید ہوچکی ہے۔یورپی ملک فرانس میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد2600سے بڑھ گئی ہے ۔جس کے بعد فرانس 2600 ہلاکتوں کے بعد کورونا کی فہر ست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔جرمنی میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار کے قریب جا پہنچی ہے ۔ہلاکتوں کی تعداد 490 ہو چکی ہے۔اٹلی میں97ہزار 600 متاثرین ہو گئے،مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 779ہو گئی۔سوئٹزرلینڈ میں 14 ہزار 800، مرنے والوں کی تعداد300 ہو گئی۔ ہالینڈ میں 10 ہزار 866 متاثر ین،مرنے والوں کی تعداد 771ہو گئی۔ترکی میںمزید 23 افراد کی ہلاکت کے بعد مر نے والوں کی تعداد 131 ہو گئی جب کہ متاثر ین کی تعداد 9217 ہو گی ہے۔بھارت میں اب تک37 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایران میں 38ہزار سے زائد متاثر ین جب کہ مر نے والوں کی تعداد 2ہزار 640 ہو گئی ۔ چین میں اتوار کو ایک ہی روز میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ، جس سے مر نے والوں کی تعداد 3300 اور متاثر ین کی تعداد 81 ہزار500 سے زیادہ ہو گی۔