کورونا وائرس: “گوریلا”کی نسل کوختم کرسکتا ہے

461

کورونا وائرس نے صرف انساوں کو ہی اپنا شکار نہیں بنایا ہے بلکہ “گوریلا”کی نسل کوبھی  مکمل ختم کرسکتا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ سائنسدانوں نے کےمطابق کورونا وائرس گوریلا کی پوری نسل کو متاثر کرسکتا ہےجبکہ اگر یہ وائرس گوریلا میں منتقل ہوگیا تو اس کی وجہ سے یہ پوری نسل ختم ہوسکتی ہے۔سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ  گوریلا کی ساخت بھی انسانوں جیسی ہی ہےاور یہی وجہ ہے کہ اس وائرس کے گوریلا میں منتقل ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

Coronavirus could threaten endangered great apes, scientists warn ...

اس خطرے کے پیش نظر افریقی ملک کانگو میں موجود وگرو نیشنل پارک نے یکم جون تک تمام انسانوں پر پارک میں آنےپر پابندی عائد کردی ہے۔دنیا میں موجود ایک چوتھائی گوریلےاسی نیشنل پارک میں بستے ہیں۔

ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق گوریلا کو نزلہ اور زکام کی وجہ سے بھی ایک گوریلا کی موت واقع ہوسکتی ہے، تاہم یہ بھی بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پارک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ورنگو نیشنل پارک کے اس فیصلے کو خطے کے ناقدین کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

Africa's mountain gorillas also at risk from COVID-19 | Daily Sabah

کینیا میں مقیم جانوروں کیلئے کام کرنے والی ایجنسی وائلڈ لائف ڈائریکٹ کی چیف ایگزیکٹو پاؤلا کاہمبو کا کہنا تھا کہ گوریلا کی نسل کو بچانے کیلئے ہر کوشش کو سراہا جائے گا کیونکہ دنیا میں یہ جانور ہی کم رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے نکلنے والے اس مہلک وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 34 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد لوگ اس کی وجہ سے متاثر ہیں۔