کورونا کی دوائی تیار کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت

255

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوائی تیار کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس وڈیو کانفرنس کے کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اس عالمگیر وبا سے اکیلے نہیں لڑسکتا،کورونا وائرس کی دوائی تیار کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں تاہم اس مہلک مرض سے ہزاروں افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ جنرل ٹیدروس نے اپنی گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ اب تک 74 ممالک کو تقریبا 2 ملین کا حفاظتی سامان بھیج چکے ہیں اور 60 ممالک تک پہنچانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

جنرل ٹیدروس نے مزید کہا کہ جان لیوا کورونا وائرس کی ویکسین بننے میں 12 سے 18 ماہ لگ سکتے ہیں عالمی ادارہ صحت تمام ممالک کو کہتا ہے کہ خطرناک وائرس کے خلاف غیر تصدیق شدہ تھراپیز کے استعمال سے گریز کرے۔