کوئٹہ میں انتظامیہ کے خلاف میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال

6493

کوئٹہ : شہربھر میں انتظامیہ کے خلاف میڈیکل اسٹورز نے ہڑتال کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے جناح روڈ پر میڈیکل اسٹورز سیل کیے ، جس پر ہڑتال کی گئی۔

میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال سےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ کےکورونا وائرس کے باعث پہلے ہی پورا شہر بند پڑا ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، گھر پر مریضوں کے لیے دوا لینے جب میڈیکل اسٹور ز کا رخ کیا تو شٹر ڈاؤن تھے۔

عوام نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور فوری طور پر میڈیکل اسٹورز کو کھلوایا جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے بلوچستان میں کورونا وائرس کےمزید 11کیسز کی تصدیق کی ہے،جس کے بعد بلوچستان میںکورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 152 ہوگئی ہے۔