چوہڑ جمالی: گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون،جرمانے عاید

145

چوہڑجمالی(نمائندہ جسارت)اسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار شاہ بندر کا اشیا خورونوش کی قیمتیںچیک کرنے کے حوالے سے مختلف دکانوں کا دورہ ، جرمانہ عایدکرنے سے متعلق سوال پوچھنے پر مختیار کار آپے سے باہر ہوگئے ۔ نجی ٹی وی رپورٹر اور شاہ بندر پریس کلب کے صدر صدیق میمن کو دھمکیاں، گالی گلوچ اور ایف آئی آر کاٹنے کی بھی دھمکی۔ٹوئنٹی فور نیوز کے رپورٹر پر مختیار کار شاہ بندر کی دھمکی کے باعث شہری مشتعل ہوگئے ، دکانیں بند جبکہ صحافی سراپا احتجاج، دکانداروں نے اظہار یکجحتی کے طور پر دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔