چودھری شجاعت کا مسلم حکمرانوں کوخانہ کعبہ، روضہ رسولﷺ پرحاضری کا مشورہ

73

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے مسلم حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت تمام حکمران اللہ کے گھرجائیں اورگڑگڑا کرمعافی مانگیں، انشاء اللہ سب کی دعا قبول
ہوجائے گی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعظم عمران خان اور مسلم حکمرانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں۔وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈرز کو بھی خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام حکمران اللہ کے گھر جائیں اور گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، انشاء اللہ سب کی دعائیں قبول ہوجائیں گی۔واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، جس کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1865ہوگئی ہے۔ان میں 49 فیصد کیسز ایرا ن، 18فیصد دوسرے ممالک سے آئے، مقامی سطح پر33 فیصد لوگ متاثر ہوئے۔