کورونا ریلیف  ٹائیگر فورس میں  رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

505

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹریشن صرف سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہو گی اور اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جورجسٹریشن فارمز گردش کررہے ہیں وہ سراسر جعلی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کے متعلق اہم ذمے داریاں مل گئی ہیں اورانہوں نے اس حوالے کام بھی شروع کر دیا ہے۔ ٹائیگر فورس میں اندراج
کرانے کے لیے ڈیجیٹل فارم تیارکیا گیا ہے جو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ ہو گیا ہے۔ ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہو جائے گی۔ فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔ 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان بلاتفریق رجسٹریشن کرا سکیں گے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔ ٹائیگر فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی۔ ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رضا کاروں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔