امریکا کی ریاست کینٹکی کٹ میں دنیا میں پہلا نومولود بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کنٹیکی کٹ کے گورنر اینڈی بیشئیر نے کوروناوائرس کے باعث سب سے پہلے نومولود بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
بچہ 6 ہفتے قبل پیدا ہوا تھا تاہم ایک دن کوروناوائرل انفیکشن میں مبتلا رہنے کی بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات نومولود بچے کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ بچے کی ہلاکت نے ہم سب کو افسردہ کردیا ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد میں سے یہ اب تک کی سب سے کم عمر ہلاکت ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک 215,700 سے زائد کوروناوائرس کے کیسز ہیں جبکہ اموات کی تعداد 5,120 سے تجاوز کرچکی ہے۔