کوئٹہ: لاک ڈائون کے باعث اشیا خورونوش کی قلت ، شہری پریشان

121

کوئٹہ(آن لائن)پاک ایران تفتان بارڈر بندش کو ایک ماہ دس روزگزرگئے چاغی اور دالبندین سمیت ضلع بھر میں لاک ڈاون برقرارایرانی اشیاء خوردنوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے تمام سرحدی علاقوں میں کرفیو کا سما ویرانی،سناٹا،خاموشی،نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران باڈر بندش کے باعث سرحدی علاقوں تفتان نوکنڈی ماشکیل دالبندین میں ایرانی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی، ضلع بھر
میں لاک ڈاؤن آج گیارہویں روز میں بھی جاری، تمام سرحدی علاقوں میں کرفیو کا سماںاور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ بارڈر بندش کے باعث سرحدی علاقوں تفتان نوکنڈی ماشکیل دالبندین اور ضلع بھرمیں اشیاخوددنوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق ایران باڈرتفتان قرنطینہ سینٹر میں 200افراد موجودہیں۔