مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزرا اعلیٰ کو حاصل خصوصی مراعات ختم

81

سری نگر (آن لائن) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزرا اعلیٰ کوحاصل خصوصی مراعاتکا قانون منسوخ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے اسٹیٹ لیجسلیٹر ممبرز پنشن ایکٹ 1984ء کے سیکشن 3 کو منسوخ کر دیا ہے جس سے اب سابق وزرا اعلیٰ کو ملنے والی مراعات حاصل نہیں ہوں گی‘ اس سیکشن کے تحت سابق وزرا اعلیٰ کو بغیر کرایہ سرکاری رہائش گاہ، مفت ٹیلیفون سروس، مفت بجلی، گاڑی، پیٹرول اور طبی سہولیات ملتی تھیں‘ اس کے علاوہ ان کو سرکاری ڈرائیور اور دیگر4 ملازمین بھی دستیاب تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزرا اعلیٰ بشمول محبوبہ مفتی، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کو یہ مراعات حاصل تھیں۔