آٹِزم۔ پیدائشی اعصابی بیماری کا عالمی دِن

208

آج دنیا بھر میں آٹزم کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ آٹزم ایک پدائشی بیماری ہے جس میں ایک شخص کی بولنے، سمجھنے اور سیکھے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

اس بیماری میں متاثرہ اشخاص کسی اہم نکتے پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔ علامات میں سے جو اہم علامات ہیں وہ یہ ہیں کہ آٹزم کا شکار افراد مخاطب سے نظریں نہیں ملا پاتے، چہرے کے تاثرات میں جلد ردوبدل، غیر معمولی لب و لہجہ لوگوں سے میل جول رکھنے میں پریشانی کا سامنا اور ضدی ہونا ہے۔

عام طور پر آٹزم کا شکار افراد یا بچے دوسروں سے الگ تھلگ اور اکیلے رہنا چاہتے ہیں اور ایک سے زائد لوگوں کی موجودگی میں گھبراتے ہیں اور بےسکونی محسوس کرتے ہیں۔

آٹزم بیماری کے حامل افراد بظاہر تو صحت مند دکھائی دیتے ہیں لیکن مذکورہ بالا علامات سے ہی ان کی بیماری کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

مطبی ماہرین تاحال اس بیماری کے اسباب اور علاج دریافت نہیں کر سکے ہیں تاہم ایسے بچوں کے والدین یا افراد کے اہل خانہ کو غیر معمولی توجہ اور نگرانی کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔