کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لاک ڈؤان کا گیارہ دن ہے، دیہاڑی دار مزدوروں کو نہ مزدوری اور نہ حکومت کی امداد مل رہی ہے، برسوں پہلے خیبرپختونخوا سے روزگار کمانے کے لئے کراچی آنیوالے محمد خان اور اس کے دوست بھی روزانہ دیہاڑی لگنے کی امید پر آتے ہیں لیکن شام کو خالی ہاتھ واپس چلے جاتے ہیں۔
محمد خان اوراس کے دوست کہتے ہیں کہ مخیرحضرات امدادی سامان اور رقم دینے آتے ہیں جو زیادہ تر وہ لوگ ان پرٹوٹ پڑتے ہیں جو مزدور نہیں ہیں لیکن بیلچہ لیکر بیٹھ گئے ہیں۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ راستے بند ہونے کی وجہ سے اپنے گاؤں بھی نہیں جاسکتے ہیں۔