سن 1920 کی دہائی کی ایک سرد شام ہے۔ بمبئی کے گورنر لارڈ ولنگٹن اور لیڈی ولنگٹن ایک عشائیے کے میزبان ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور اُن کی شریک حیات بیگم جناح معزز مہمان ہیں۔
لیڈی ولنگٹن اُٹھتی ہیں اور اندر ایک کمرے میں چلی جاتی ہیں۔ واپس آتی ہیں تو اُن کے ہاتھ میں ایک گرم شال ہوتا ہے اور وہ بغیر کچھ کہے بیگم جناح کے شانے پر ڈال دیتی ہیں۔
بظاہر یہ حسنِ اخلاق لائق تحسین ہے لیکن بانی پاکستان کی عقابی نگاہ فکر افرنگ کی گہرائیوں تک سے خوب شناسا ہے۔ فرماتے ہیں،
“If Mrs.Jinnah needs a shawl she will ask for it”
(اگر مسز جناح کو شال کی ضرورت ہوگی تو وہ کہہ دیں گی)