کوروناوائرس کے حوالے سے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

163

کوروناوائرس وبا کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی تعاون کی قرارداد منظور کرلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کوروناوائرس کے حوالے سے عالمی تعاون کی قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں انسانی حقوق کی کامل پاسداری اور احترام پر بھی زور دیا گیا ہے۔

قرارداد کو انڈونیشیا، سوئیزرلینڈ، سنگاپور، ناروے، لیکٹینسٹین اور غنا نے پیش کیا تھا جبکہ 188 ممالک نے اس کی حمایت کی تھی تاہم روس اور دیگر 4 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی ہے.

روس نے تعاون کی حمایت کی تھی تاہم روس نے مطالبہ کیا ہے کہ تعاون اُسی وقت ممکن ہوگا جب بین الاقوامی سطح پر متعدد ممالک اور دیگر ریاستوں پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔

روس کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے سے ہی کوروناوائرس کے خلاف متحد ہوکر لڑا جاسکتا ہے۔