کورونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے ایک امتحان ہے،محمود خان

143

بنوں (آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے ایک امتحان ہے۔ اس وقت پوری دنیا اس وائرس کی زد میں آچکی ہے۔ حکومت وائرس سے نمٹنے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جزوی لاک ڈائون کے باعث دیہاڑی دارطبقہ متاثر ہوا لیکن حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21لاکھ خاندانوں کیلیے 32ارب روپے کا پیکج منظورکیا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت ان خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ہم لوگوں کو بے روز گار نہیں کرنا چاہتے اس لیے مکمل کرفیو نہیں لگا یا۔ لا ک ڈاوؤن کا مقصدلوگوں کو بے روز گار کرنا نہیں بلکہ یہ آنے والی صحت مند معاشرے کا سوال ہے ۔لاک ڈاؤن کو کامیاب کرانے کیلیے عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار اُنہوں نے بنوں یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری کاظم نیاز ، ایم پی اے پختونیار خان بھی ساتھ تھے ۔