کوروناوائرس کا علاج، چینی ماہرین کی اہم پیشرفت

247

بیجنگ: چینی طبی ماہرین نے کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون میں ایسے تریاقچوں (Antibodies) کی نشاندہی کی ہے جو وائرس کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے طبی ماہرین نے صحت یاب افراد کے خون میں ایسے خلیوں کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے جو انسان کے جسم کے اندر وائرس پر حملہ آور ہوکر اُسے غیر موئثر بنا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے خلیوں کی مدد سے کوروناوائرس کے پھیلائو کی روک تھام اور اُس کے علاج میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اِن خلیوں کو دوائیوں کے ذریعے مریضوں کو دیا جائے تو یہ حالیہ معالجے سے بہتر اور موئثر ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 1,034,163 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 54,465 ہے۔