سیتاپور: توہم پرستی کے شکار بھارتی عوام بھارت کے گائوں کرونا کے باسیوں سے بدسلوکی کرنے لگے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کرونا گائوں کے باسیوں سے گائوں کے نام کی وجہ سے بھارتی عوام نفرت کا برتائو کرنے لگے ہیں۔ بھارتی عوام کی اکثریت توہم پرستی کا شکار ہے جس کے باعث وائرس کے نام سے ملتا جلتا کرونا گائوں کو اچھوت سمجھا جارہا ہے۔
گائوں والوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص ہمارے گائوں سے جب باہر جاتا ہے اور لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ اس کا تعلق کرونا گائوں سے ہے وہ تحقیر آمیر رویہ اختیار کرتا ہے اور بدسلوکی کرتا ہے۔ گائوں والوں نے کہا کہ بھارتی پولیس کی جانب سے بھی بدسلوکی کا سامنا ہے۔
کرونا کے رہائشیوں نے مزید بتایا کہ جب سے وبا بھارت میں داخل ہوئی ہے، تب سے بھارتی عوام اور پولیس کی طرف سے نفرت و بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کوروناوائرس کیسز کی تعداد 2,590 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 72 ہے۔