مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، اطالوی وزیر اعظم

321

روم: اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کا کہنا ہے کہ ملک میں اتنی اموات بڑا صدمہ ہے۔ عوام بہت قربانیاں دے رہے ہیں۔ لاک ڈائون کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ہمیں عسائیوں کے مشہور تہوار ایسٹر کو گھروں میں منانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اتنی زیادہ تعداد میں اموات گہرا زخم ہے تاہم عوام قربانیاں دے رہے ہیں اور لاک ڈائون کا احترام کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ لاک ڈائون کی توسیع 13 اپریل تک کر رہے ہیں جبکہ 14 اپریل کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد حکومت کوئی فیصلہ کرے گی