وزیراعظم عمران خان نے میڈیا انڈسٹری اورمیڈیا ورکرزکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اوروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان شامل ہیں۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کو اقدامات اٹھانے کے لیے خط لکھا تھا۔لکھے گئے خط میں کورونا وائرس نامی وبا کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری کو ممکنہ بحران سے بچانے اورورکرزکے تحفظ کی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔